Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th March
بیگوسرائے، 11 مارچ : بیگوسرائے ضلع کے چکیا اسسٹنٹ تھانہ علاقہ واقع روپ نگر گاو?ں میں ہولی کے دوران ہوئی فائرنگ معاملہ میں ہنگامہ ہوگیا۔ اس معاملے میں نامزد ضلع پریشد ممبر سمیت ا?ٹھ لوگوں کو گرفتار کرنے کے بجائے پولیس متاثرہ کے گھر پر چھاپہ ماری کرنے پہنچ گئی۔
بغیر خاتون پولیس اور کسی وارنٹ کے متاثرہ سنجیو کمار رائے عرف کھر کھر سنگھ کے گھر میں پولیس کے داخل ہونے سے مشتعل لوگوں نے پوری پولیس ٹیم کو یرغمال بنا لیا اور اس کی اطلاع اعلیٰ افسران کو دی گئی۔ اطلاع ملنے کے بعد پہنچی چھ۔ سات تھانہ کی پولیس نے لوگوں کو کسی طرح سے سمجھا بجھا کر پرسکون کرایا۔ اس کے بعد پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا گیا۔ اس واقعہ کو لے کر لوگوں میں کافی ناراضگی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع پریشد رکن نے کل (جمعہ) سوشل میڈیا کے ذریعہ ویڈیو جاری کیا اور بھومیہاروں کو فرنگی کہا۔ کیا پولیس ہم لوگوں کی لاش اٹھانے ا?ئے گی یا اس پر کارروائی کرے گی۔ عوامی نمائندے اور مافیا کی ملی بھگت سے ہم لوگوں کو پریشان کیا جارہا ہے۔ ایک طرف جرائم پیشہ اور مافیا ہم لوگوں کو پریشان کرتے ہیں اور دوسری طرف پولیس بھی ہم لوگوں کو پریشان کرتی ہے، یہ غلط ہے۔ گاو?ں والوں نے ایس پی یوگیندر کمار اور صدر ڈی ایس پی امت کمار سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

