Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th March
بنگلور،12مارچ : وزیراعظم نریندرمودی نے کرناٹک کے میسورخطے میں جو جنتا دل( ایس ) کا گڑھ مانا جاتا ہے آج ایک روڈ شوکیا ۔ اور اس دوران کہا کہ کچھ لوگ میری قبر کھودنا چاہتے ہیں لیکن میں عوا م کے لئے سڑکیں بناتا ہوں۔ پرانا میسور خطے میں 61اسمبلی حلقے ہیں اور یہ سابق وزیراعظم دیوگوڑا کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے منڈیا سے 1.8کلومیٹر کا روڈ شوکیااوراس میں ہزاروں لوگوں نے حصہ لیا اورجگہ جگہ ان پر پھول برسائے گئے۔ مسٹر مودی یہاں بنگلورمیسورایکسپریس ہائی وے کا افتتاح کرنے آئے ہیں۔ اور یہ 118کلو میٹر لمبی ہے سڑک ہے اور اس کی لاگت 8480کروڑ کی لاگت سے بنی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ میری لئے قبر کھودینے کی کوشش کرتے ہیں انہو ںنے کہا کہ میں غریبوں کی زندگی آسان بنانا چاہتا ہوں۔ انہو ںنے کہا کہ مجھے میاں بیٹیو ں کا آشرواد ہے۔ جنتا دل اس کے علاوہ کانگریس کا اچھا خاصہ اثر رسوخ ہے۔ پچھلے الیکشن میں بی جے پی کی کاررکردگی اتنی تسلی بخش نہیں تھی ۔ بی جے پی اس خطے میں دھیان دے رہی ہے۔ اور ان کی کوشش یہ رہی ہے کہ وہ کانگریس اور جنتا کے کچھ ممبروں کو اپنے ساتھ ملا سکیں۔ وزیراعظم اس کے علاوہ کئی اور اہم منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے وہ داروڑ میں آئی آئی ٹی کا بھی افتتاح کریں گے اور اس کی سنگین بنیاد مسٹر مودی نے 6جنوری 2019میں اس کی بنیاد ڈالی ۔ اس کو 850کروڑ کی لاگت سے بنا یا گیا ۔ کرناٹک میں اس سال الیکشن ہونے والے ہیں اور بی جے پی یہاں پھر سے اقتدار حاصل کرنے کے لئے جی جان کی بازی لگا رہی ہے۔ اس دوران مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کے علاوہ کرناٹک کے وزیراعلی باسو راج بومائی بھی موجود رہے۔

