Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th March
موتیہاری ، 12 مارچ:بہار کے مشرقی چمپارن میں پولیس ٹیم کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔پولیس نے ضلع کے مہسی تھانہ علاقہ کے بتھنا پٹرول پمپ کے نزدیک کثیرمقدار میں غیر ملکی شراب سے لدے ایک کنٹینر کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ایس پی کانتیش کمار مشرا نے بتایا کہ امتناعی ڈویڑن ، بہار ، پٹنہ سے اطلاع ملی تھی کہ مہسی تھانہ علاقے میں شراب سے بھرا ایک کنٹینر کھڑا ہے ، ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے تشکیل شدہ ٹیم نے مہسی کے بتھنا پٹرول پمپ کے قریب چھاپہ مار ی کرتے ہوئے 6 وہیلر کنٹینر پر لدی 2,664 لیٹر غیر ملکی شراب کے ساتھ ڈرائیور منوج کمار ولد دھرم ویر ساکن پنچرویکلا بہانا ضلع جھن جھن راجستھان اور شراب تاجر سندیپ ولد ساونت سنگھ ساکن بہو تھانہ سالاواس ضلع جنجھر ہریانہ کو گرفتار کیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ ان دونوں کے پاس سے ایک 06 وہیلر کنٹینر اور شراب ضبط کر کے مہسی تھانہ لایا گیا ، جہاں اس معاملے میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

