Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13th March
احمد آباد ، 13 مارچ:گجرات کے احمدآباد میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا بارڈر- گواسکر ٹرافی کے تحت چارٹسٹ میچوں کی سیریز کا آخری ٹسٹ میچ ڈرا ہوگیا ہے۔ پانچ دن تک چلے میچ میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے اور دونوں ٹیموں نے آخری دن کے آخری سیشن میں ہاتھ ملا لئے ہیں۔ ٹیم انڈیا نے 4ٹسٹ میچوں کی سیریز2-1سے اپنے نام کرلیا ہے۔ احمد آباد میں آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں480رن کا اسکور بنایا تھا، جب ٹیم انڈیا نے وراٹ کوہلی کے186رنوں کی بدولت571رنوں کا بڑا اسکور بنایا۔ بھارتی ٹیم نے پہلی اننگ میں 91رنوں کی برتری حاصل کرلی ہے، دوسری اننگ میں آسٹریلیا نے ڈٹ کر بلے بازی کی اور2وکٹ کے نقصان پر175رن بنا لئے۔ آخری دن جب نتیجہ نکلنے کی کوئی امید نہیں ملی تو دونوں ٹیموں نے ہاتھ ملایا اور میچ ڈرا ہوگیا۔دوسری اننگ میں آسٹریلیا کی طرف سے ٹراوس ہیڈ نے سب سے زیادہ90رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ مارنس لابوسچگنے63رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اسمتھ10رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی طرف سے ایک وکٹ اشون اور ایک وکٹ اکشر پٹیل نے حاصل کئے۔
اس سے قبل بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 571 رنز بنائے تھے اور پہلی اننگز کی بنیاد پر 91 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 480 رنز بنائے تھے۔ بھارت کی جانب سے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے پہلی اننگز میں 186 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بین الاقوامی کرکٹ میں یہ ان کی 75ویں اور ٹیسٹ کرکٹ میں 28ویں سنچری تھی جب کہ اوپنر شبھمن گل نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 128 رنز بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ اکشر پٹیل نے بھی 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، شریکر بھرت نے 44 اور چیتشور پجارا نے 42 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون اور ٹوڈ مرفی نے 3-3 اور میتھیو کوہنیمن اور مچل اسٹارک نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
1932 کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب ہندوستانی ٹیم کی ابتدائی 6 وکٹوں میں سے ہر ایک کے ساتھ نصف سنچری کی شراکت تھی۔
تاہم، چوتھے دن ہندوستانی ٹیم کے لیے بری خبر تھی جب شریس ایئرکمر میں تکلیف کی وجہ سے بیٹنگ نہیں کر پائے۔ ایئر نے کمر میں درد کی شکایت کی ، جس کے بعد انہیں سکین کے لیے لے جایا گیا ، بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔اس سے قبل اوپنر عثمان خواجہ اور کیمرون گرین کی سنچری اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 480 رنز بنائے۔ خواجہ نے 180 اور گرین نے 114 رنز بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ ٹوڈ مرفی نے 41، اسٹیو اسمتھ نے 38، ٹریوس ہیڈ نے 32 اور نیتھن لیون نے 34 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے روی چندرن اشون نے 6، محمد شامی نے دو اور رویندرا جدیجا اور اکشر پٹیل نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ ناگپور میں کھیلا جانے والا پہلا ٹسٹ بھارت نے اننگ اور132رنوں سے جیتا۔ دوسرا ٹسٹ بھی بھارت نے6وکٹ سے جیت جو دہلی میں کھیلا گیا تھا۔ جبکہ تیسرا ٹسٹ آسٹریلیا نے 9وکٹ سے جیت لیا تھا جو مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کھیلا گیا تھا۔ اور چوتھا ٹسٹ میچ احمد آباد گجرات میں کھیلا گیا جو ڈرا رہا۔

