Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th March
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) مورخہ 22 مارچ 2023 کو بہار دیوس منائے جانے کو لیکر آج ضلع کلکٹر روہتاس دھرمیندر کمار نے ایک میٹنگ منعقد کی جسمیں ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر روہتاس شیکھر آنند، اپر کلکٹر عوامی شکایات ازالہ روہتاس، سب ڈویژنل افسر سہسرام، تمام محکموں کے ضلع سطحی افسران و دیگر موجود تھے ۔ یوم بہار کے موقع پر روہتاس کے ہیڈ کوارٹر سہسرام میں پربھات پھیری انعقاد، کھیل کود اور ثقافتی پروگرام سے متعلق بات چیت کے بعد ضلع کلکٹر نے اسے کامیاب بنانے کیلئے کئی ہدایات دیں ۔ سب ڈویژنل آفسر سہسرام اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر روہتاس کو ہدایت دی گئی کہ وہ صبح 7.00 بجے ریلوے اسٹیڈیم سے فضل گنج اسٹیڈیم تک پربھات پھیری نکالیں، پربھات پھیری اختتام کے بعد بچوں کا کھیل اور اسمیں حصہ لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے جائیں ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر، نذرات ڈپٹی کلکٹر، اسپیشل ڈیوٹی آفیسر اور وہاں موجود تمام عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ یوم بہار کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگراموں میں ضرور شرکت کریں ۔ آفیسر انچارج جنرل ایڈمنسٹریشن روہتاس کو ہدایت کی گئی کہ مقامی فنکاروں کی شرکت کے بعد منعقد ہونے والے ثقافتی پروگراموں میں دیگر بیرونی فنکاروں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے،
میونسپل کمشنر میونسپل کارپوریشن سہسرام کو ہدایت دی گئی کہ شہر کی صفائی کے ساتھ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پروگرام کے مقامات کی بروقت صفائی ہو ۔ تمام سب ڈویژنل افسران اور بلاک ڈیولپمنٹ افسران کو ہدایت دی گئی کہ یوم بہار کے موقع پر ضلع ہیڈ کوارٹر کے علاوہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بلاک/ ژونل دفاتر میں روشنی، کھیل، پربھات پھیری اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر روہتاس کو ہدایت دی گئی کہ مذکورہ موقع پر محکمہ جاتی ہدایات کی روشنی میں طلباء کو قدرتی/سیاحی، تاریخی و مذہبی مقامات کا دورہ کرانا یقینی بنائیں ۔ ڈی پی ایم جیویکا اور ضلع پروگرام آفسر روہتاس کو ہدایت دی گئی کہ مذکورہ دن کے موقع پر شام کو فضل گنج اسٹیڈیم کے احاطہ میں ضلع کے مشہور پکوانوں سے متعلق کھانوں کا میلہ / اسٹال لگائے جائیں ۔

