جھارکھنڈ اسمبلی کے گیٹ پر روزگار پالیسی کے خلاف بی جے پی اراکین اسمبلی کا مظاہرہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th March

رانچی، 14 مارچ : جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے دوسرے دن آج (منگل) بی جے پی ارکان اسمبلی نے روزگار پالیسی کے مسئلہ پر اسمبلی گیٹ پر مظاہرہ کیا۔ تمام ایم ایل ایز ٹی شرٹس پہنے پہنچے جن پر 60:40 نائے چلتو لکھا تھا۔ اس دوران 60:40 نائے چلتو،1932 کی بھیلو کے نعرے لگائے گئے۔
بی جے پی ایم ایل اے منیش جیسوال نے کہا کہ روزگار پالیسی سے متعلق حکومت کی پالیسی واضح نہیں ہے۔ حکومت اس بات پر کام کر رہی ہے کہ کس طرح اس معاملے پر ریاست میں تعطل برقرار رہے اور نوجوان در ۔در بھٹکتے رہٰں۔ حکومت کے پاس روزگار فراہم کرنے کے لیے نہ کوئی پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی عزم۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پچھلے دروازے سے روزگار پالیسی لا رہی ہے جب کہ سیشن چل رہا ہے تو اس پالیسی کو پہلے ایوان میں لانا چاہیے تھا۔