امرتسر کے گاؤں لہیرا محبت میں خالصتانی جھنڈے لگائے گئے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th March

چنڈی گڑھ، 14 مارچ:پنجاب کے امرتسر ضلع کے لہیرا محبت گاؤں میں آج (منگل) خالصتان کی حمایت میں جھنڈے نظر آئے۔ یہ جھنڈے یہاں واقع تھرمل پلانٹ کی طرف جانے والی ریلوے لائن پر لگائے گئے تھے۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے جی آر پی نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
چند روز قبل گرو نانک دیو یونیورسٹی امرتسر کے باہر خالصتان زندہ باد کے بینرز اور پوسٹرز نظر آئے تھے۔ ریلوے پولیس نے لہیرا محبت گاؤں کے تازہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم پنجاب پولیس کے سیکورٹی انتظامات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی خالصتان کا جھنڈا لہرا کر ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا چکی ہے ۔