Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th March
پٹنہ،14مارچ: بہار قانون ساز اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک بڑا واقعہ ٹل گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ حکمراں پارٹی کی طرف سے گالیاں دی گئیں، تب سوال کرنے والے بی جے پی ایم ایل اے لکھیندرا پاسوان نے مائیک توڑ دیا۔ اس کے بعد حکمران جماعت اور اپوزیشن آمنے سامنے آگئے۔ اس دوران معاملہ بہت بڑھ گیا۔ صورتحال اس قدر بگڑ گئی کہ ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔لکیھویندر پاسوان پاٹے پور سے بی جے پی کے ایم ایل اے ہیں۔ بہار قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں آج اپوزیشن ایم ایل اے نے امن و امان کو لے کر ہنگامہ کیا۔ اس معاملے پر بی جے پی نے اسمبلی میں تحریک التواء پیش کی۔ آنگن واڑی ورکرس کے اعزازیہ میں اضافہ کی مانگ کو لے کر کافی ہنگامہ ہوا۔

