فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کی کمائی میں کمی آئی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th March

اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ شردھا کپور کی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ ان دنوں میں موضوع بحث ہے۔ 8 مارچ یعنی ہولی کے دن سینما گھروں کی زینت بننے والی یہ فلم اب تک باکس آفس پر نئے ریکارڈ بناتی نظر آرہی تھی لیکن چھٹے دن باکس آفس پر فلم کی کمائی میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی۔ امید ہے کہ فلم ویک اینڈ پر اچھی کمائی کر سکتی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ رنبیر اور شردھا اسٹارر فلم ‘تو جھوٹی میں مکار’ نے پہلے دن 15.73 کروڑ کا بزنس کیا۔ فلم کو ہولی کی چھٹیوں کا فائدہ ملا۔ رنبیر شردھا اسٹارر فلم نے ریلیز کے پہلے دو دنوں میں 26.07 کروڑ روپے کمائے۔ اب فلم کی کمائی میں زبردست کمی آئی ہے۔ فلم ناقد ترن آدرش نے بتایا کہ فلم نے پیر کے روز 6.05 کروڑ کمائے۔ فلم نے اب تک کل 76.29 کروڑ کی کمائی کی ہے۔ توقع ہے کہ فلم ویک اینڈ پر مزید کمائی کر سکتی ہے۔
رنبیر اور شردھا کپور کے علاوہ فلم ‘تو جھوٹی میں مکار’ میں ڈمپل کپاڈیہ، بونی کپور اور کامیڈین انوبھو سنگھ بسی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔