Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16th March
لکھنؤ، 16 مارچ :سماج وادی پارٹی ( ایس پی ) کے جنرل سکریٹری سوامی پرساد موریہ نے جمعرات کو بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کے پاٹھ کے انعقاد کے فیصلے کو ہندو سماج کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف قرار دیا ہے۔
سوامی پرساد نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرکے بی جے پی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے لکھا کہ ‘ڈھول، گوار، شودر، پشو، ناری۔ سکل تاڑنا کے ادھیکاری۔
انہوں نے لکھا کہ یہ اسی سندر کانڈ کا ایک حصہ ہے، جس کے لیے حکومت نے پاٹھ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی حکومت کا یہ فیصلہ تین فیصد ایسے لوگوں کو فروغ دینے والا ہے جو خواتین اور شودر سماج کو ہراساں اور ذلیل کرتے ہیں جبکہ 97 فیصد ہندو سماج کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔

