سوامی دیانند سرسوتی ٹی 20 ٹورنامنٹ: انکت کی زبر دست گیند بازی سے جیتا سینٹ اسٹیفن کالج

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th March

نئی دہلی، 17 مارچ: انکت کی زبر دست گیند بازی (15 رن پر 4 وکٹ) کی مدد سے سینٹ اسٹیفن کالج نے پہلے سوامی دیانند سرسوتی ڈے نائٹ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شیام لال کالج کے خلاف 78 رن سے کامیابی حاصل کی۔پی جی ڈی اے وی کالج گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسٹیفن کالج نے شیو پریت (35)، پارس (26) اور ہتیشور (21 ناٹ آؤٹ) کی شاندار اننگ کی بدولت 20 اوور میں 8 وکٹ پر 161 رن بنائے۔ آدتیہ چودھری نے 3 اور روہت شرما نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں شیام لال کالج کی ٹیم 11.3 اوور میں 83 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انکت نے 4 اور ایشان خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پی جی ڈی اے وی کالج کے ڈاکٹر پون ڈباس نے بتایا کہ دہلی کے سابق رنجی کرکٹر رجت بھاٹیہ نے میچ میں ٹاس کروایا اور لاجپت نگر کے ایس ایچ او ستیہ پرکاش نے فاتح ٹیم کے انکت کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔