Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th March
کراچی،17مارچ :اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے پاس بہت تجربہ ہے، انہوں نے بولرز کا اچھا استعمال کیا۔ بابر اعظم بادشاہ ہیں، میں وزیر ہوں۔لاہور میں پشاور زلمی کے ہاتھوں پہلے ایلیمنیٹر میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہماری بولنگ میں پہلے 10 اوورز مہنگے پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ میچ کے ابتدا میں ہماری باڈی لینگویج اچھی نہیں تھی، بولنگ اور بیٹنگ میں ہم نے کم بیک کیا لیکن پشاور زلمی کو کریڈٹ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی نے بولنگ بہت اچھی کی۔ ڈیتھ اوورز میں ریورس سوئنگ بھی ہوئی، پشاور زلمی کے پاس بولنگ آپشنز اچھے تھے۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ دو وکٹیں یکے بعد دیگرے گرنے سے میچ ہمارے ہاتھ میں نہیں آسکا۔ ہم نے ایک پرفیکٹ ٹیم کھلائی لیکن ایونٹ میں ہم وہ حاصل نہیں کر سکے جو کرنا چاہیے تھا۔کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا کہ مجھ سے ایونٹ میں مس فیلڈنگ ہوئی، کیچز ڈراپ ہوئے۔ جب لیڈر ایسا کرے تو اس سے فرق پڑتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شاداب خان نے کہا کہ ہمارا ابھی کپتان بابر اعظم ہے، وہ آرام کر رہے ہیں۔ بابر بادشاہ ہیں، میں وزیر ہوں۔افغانستان کیخلاف سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اچھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایشین کنڈیشنز میں اچھے ہیں۔ افغانستان کیخلاف اچھی سیریز ہوگی، ان کے کھلاڑی ہر جگہ لیگز کھیلتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ مجھ سے ٹیم کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے۔