وزیر اعظم کے حکم سے سعودی شہریت دینے کا نیا فیصلہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th March

ریاض،18مارچ:سعودی عرب میں شہریت دینے سے متعلق ضوابط میں معمولی تبدیلی کے بعد نئے فیصلے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ نئے فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ زیر داخلہ کی تجویز پر وزیر اعظم سعودی عرب کی شہریت دینے کے حمتی مجاز اتھارٹی ہوں گے۔وزارت داخلہ کے مکہ مکرمہ ریجن کی طرف سے ’ٹویٹر‘ پر ایک مختصر بیان پوسٹ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ کی ایڈوائس پر وزیراعظم شہریت دینے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔جمعہ کے روز سرکاری اخبار ام القریٰ میں شائع ہونے والے فیصلے کا متن حسب ذیل ہے:شاہی فرمان نمبر (M/88) مورخہ 6/11/1444ھ کا جائزہ لینے کے بعد سعودی شہریت کے قانون کے آرٹیکل آٹھ میں ترمیم کرتے ہوئے کہا گیا ہے ‘‘سعودی شہریت وزیر داخلہ کی تجویز کی بنیاد پر وزیر اعظم کے حکم سے دی جا سکتی ہے۔سعودی شہریت کے قانون کے آرٹیکل 27 میں درج ذیل کہا گیا ہے کہ “وزیر داخلہ اس قانون کے لیے انتظامی ضوابط جاری کرتا ہے۔”سعودی قومیت کے نظام کے انتظامی ضوابط کے آرٹیکل 28 کو حذف کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ “وزیر داخلہ نظام کے آرٹیکل (8) کے مطابق شہریت دینے کے لیے ضروری فیصلے جاری کرتا ہے۔”یہ فیصلہ سرکاری گزٹ میں اس کی اشاعت کی تاریخ سے نافذ ہوگا۔یہ فیصلہ ہر اس شخص تک پہنچا دیا جائے گا جو اسے اپنانے اور اس کے مطابق عمل کرنے کا خواہاں ہے۔