الیکشن کے بعد مودی ہی وزیراعظم رہے گے :امت شاہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th March

نئی دہلی ،18مارچ :مسٹرنریندمودی تیسری بار بھی ہندستان کے وزیراعظم بنیں گے اس کا دعوی وزیرداخلہ امت شاہ نے کیا ۔ انہو ںنے کہا کہ 2024کے انتخابات کے بعد بی جے پی ہی برسراقتدار آئے گی آج یہاں انڈیا ٹوڈے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے مودی وزیراعظم بنیں انہیں تین بڑے مسائل پر دھیان دیاجموں وکشمیر ،نکسل وادی ،شمالی مشرقی ریاستو ں میں انتہا پسند ۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کے حدود کے اندر سرجیکل اسٹرائیک کی گئی اس کے بعد کسی بھی ملک میں یہ ہمت نہیں ہے کہ وہ ہمارے اندونی معاملات میں دخل دے سکیں۔ عوام کو ہی فیصلہ کرنا کہ وزریراعظم کون بنے گا ۔ میں نے حال ہی میں ملک کے مختلف حصوں کاد ورہ کیا او ریہ محسوس ہونے لگا کہ لوگ بی جے پی کو پھر سے اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔ 1970کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی شخص لگاتار تین بار وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے گا جب ان سے کہا گیا کہ اگلے سال کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کتنی سیٹیں حاصل کرے گی تو انہوں نے کہا کہ سیٹوں کی تعداد پہلے سے زیادہ ہوگی ۔ 2019کے انتخابات میں بی جے پی کو 303سیٹیں ملیں امت شاہ نے کہا کہ جب مودی جی کی حکومت آئی تو اس وقت ساٹھ کروڑلوگوںکے پاس بینک کھاتے ہی نہیں تھی اور دس کروڑ لوگوںکے گھروں میں کھانے کی کوئی سہولیت ہی نہیں تھی اور تین کروڑلوگوںکو بجلی مہیا نہیں تھی ۔ انہو ں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں تشددمیں 70فیصدی کمی آئی ہے جبکہ شمالی مشرقی ریاستوں میں بہت سارے جنگجوئوں گروپوں میں نے امن معاہدہ کیا ۔ رام مندر بنا یا جا رہا ہے جب کہ تین طلاق کا مسئلے حل کیا گیا ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ جموں وکشمیر میں انتخانات کب کرائے جائیں تو انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہی اس کے بارے میں فیصلہ لے گی ۔