Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th March
چھپرہ، 19 مارچ:بہار کے چھپرہ میں ماہی ندی پر بنا برطانوی دور کا پل اچانک منہدم ہوکر گر گیا۔ یہ پل بہت ہی پرانا تھا اور انتہائی خستہ حال ہو چکا تھا۔ سیلاب کے وقت سے ہی اس پل پر کئی مقامات پر شگاف پڑ چکی تھیں لیکن پھر بھی محکمہ سڑک تعمیرات کے ذریعہ اس پر بھاری گاڑی نہیں چلانے کو لیکر کوئی نوٹس نہیں لگایا گیا تھا اور نہ ہی کوئی پابندی لگائی گئی۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ایک گٹی لدا ٹرک جو بھلوا بازار کی طرف جارہا تھا۔ جیسے ہی پل پر چڑھا تو خستہ حال پل ٹرک کے ساتھ ہی گر گیا۔ جیسے ہی ٹرک ماہی ندی کے پل پر چڑھا تبھی خستہ حال برطانوی زمانے کا پل منہدم ہوگیا۔ اس کی ا?واز سن کر ا?س پاس کے لوگ دوڑ پڑے۔ انہوں نے مل کر ڈرائیور اورخلاصی کو ٹرک کے اندر سے باہر نکالا۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے میں ٹرک ڈرائیور اور خلاصی زخمی ہو گئے۔ جن کا علاج پرائیویٹ ڈاکٹر کر رہے ہیں۔ یہ برطانوی زمانے کا پل بہت پرانا ہے اور خستہ حالت میں تھا۔ سیلاب کے وقت سے اس کی حالت ابتر ہوگئی تھی اور پل میں کئی جگہ شگاف بھی پڑی تھیں۔ پل کے حوالے سے مقامی انتظامی حکام کی غفلت دیکھنے کو ملی ہے۔ انہوں نے اس کی خستہ حالت کو نظر انداز کیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ا?ج حادثہ دیکھنے کو مل گیا۔ جہاں ٹرک سمیت یہ خستہ حال منہدم ہوگیا۔ اس معاملے میں ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر کے علاوہ اور کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ ان دونوں کو ہلکی چوٹیں ا?ئی ہے۔ مقامی لوگوں نے ریاستی حکومت سے جلد سے جلد پل کو دوبارہ تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سارن ضلع کے کئی گاو?ں اس پل کے ذریعہ سے ضلع ہیڈ کوارٹر سے جوڑتا ہے۔ پل کے منہدم ہونے سے ضلع ہیڈ کوارٹر سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔

