Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th March
نئی دہلی،20مارچ: دہلی آبکاری گھوٹالہ معاملے میں سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا کو ایک بار پھر رائوز ایونیو کورٹ نے جھٹکا دیا ہے۔ آبکاری کیس میں عدالت نے سی بی ا?ئی والے معاملے پر منیش سسودیا کی 14 دنوں کی عدالتی حراست بڑھانے کا فیصلہ سنایا ہے۔ یعنی سسودیا آئندہ 3 اپریل تک عدالتی حراست میں ہی رہیں گے۔قابل ذکر ہے کہ منیش سسودیا فی الحال ای ڈی کی حراست میں ہیں۔ سی بی ا?ئی کیس میں عدالتی حراست ختم ہونے پر ا?ج انھیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران سی بی آئی نے کہا کہ جانچ اب بھی جاری ہے اور اہم موڑ پر ہے۔ سی بی ا?ئی کی باتیں سننے کے بعد عدالت نے منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 14 دنوں کی توسیع کرنے کا فیصلہ سنایا۔واضح رہے کہ منیش سسودیا 22 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں ہیں۔ اس معاملے میں راو?ز ایونیو کورٹ نے گزشتہ جمعہ کے روز منیش سسودیا کی ریمانڈ 22 مارچ تک کے لیے ای ڈی کو دے دی تھی۔ ای ڈی نے کورٹ میں کہا تھا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے جب اس معاملے کی شکایت کی تھی تو سسودیا نے اپنا فون بدل لیا تھا لیکن ایجنسی نے ان کے موبائل ڈاٹا کو پھر نکال لیا ہے۔ اب ایجنسی ان کے موبائل اور ای میل سے نکالے گئے ڈاٹا کا اینالیسس کر رہی ہے اور ابھی سسودیا سے سوال پوچھنے ہیں۔