ایوان کے اندربی جے پی کے لوگ میرا سامنا نہیں کر سکتے : تیجسوی یادو

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 22nd March

پٹنہ، 22 مارچ:منگل کے روز بجٹ اجلاس کے دوران بہار قانون ساز اسمبلی میں محکمہ صحت کا بجٹ پیش کیا گیا۔ محکمہ صحت کے بجٹ پر بحث کے دوران بی جے پی اور ا?ر جے ڈی کے درمیان گرما گرم بحث کے بعد اپوزیشن ایم ایل اے ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ اس کو لیکر نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لوگ میرا سامنا نہیں کر پاتے ہیں۔ اس لیے وہ ایوان سے بھاگ جاتے ہیں۔بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ منفی سیاست کر رہے ہیں۔ محکمہ صحت ایک اہم محکمہ ہے۔ بی جے پی کی طرف سے کٹوتی کی تحریک پیش کی گئی تھی، لیکن جب تحریک کو ا?گے بڑھانا تھا ، وہ ایوان میں نہیں تھے۔ انہیں محکمہ صحت پر بحث کے دوران رکنا چاہئے تھا لیکن وہ واک ا?و?ٹ کر گئے۔ تیجسوی نے کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ یہ لوگ پیر کے روز میرے ذریعہ اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیں گے، لیکن یہ لوگ بھاگ گئے۔ اس دوران تیجسوی یادو نے ایک بار پھر مرکزی تفتیشی ایجنسی کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سی بی ا?ئی گزشتہ 6 سال سے تحقیقات کر رہی ہے لیکن ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ مرکزی ایجنسیاں بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہی ہیں۔ ہمیں بار بار ہراساں کیا جا رہا ہے لیکن ہم لوگ قانونی لڑائی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔