خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کے قریب، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd March

نئی دہلی، 23 مارچ: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برینٹ کروڈ کی قیمت 76 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی ا?ئی کروڈ کی قیمت بھی 70 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر ا?ئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین ا?ئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو دارالحکومت دہلی میں پیٹرول 96.72 روپئے اور ڈیزل 89.62 روپئے فی لیٹر رہا۔ ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 106.31 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپئے فی لیٹر ہے۔ اس کے ساتھ ہی کولکاتا میں پیٹرول 106.03 روپئے اور ڈیزل 92.76 روپئے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے، جب کہ چنئی میں پیٹرول 102.63 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 94.24 روپئے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے چوتھے روز شروعاتی کاروبار میں برینٹ کروڈ 0.77 ڈالر یعنی 1.00 فیصد کم ہو کر 75.92 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کرتا نظر ا?یا، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی ا?ئی) کروڈ 0.82 ڈالر یعنی 1.16 فیصد گرکر 70.08 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔