آسٹریلیا نے آئی سی سی مردوں کی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں دوبارہ پہلا مقام حاصل کیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd March

چنئی، 23 مارچ: آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھارت کو 21 رنوں سے شکست دے کر جمعرات کو جاری کردہ تازہ ترین آئی سی سی مردوں کی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں دوبارہ پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔ بھارت کے خلاف 21 رنوں کی جیت کے بعد، آسٹریلیا نے بھارت کے 112.638 کے مقابلے میں 113.286 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 111 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔
میچ کی بات کریں تو اس میچ میں ٹاس جیت کر آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بے بازی کرنے میدان میں آئی اور 49 اوور میں 269 رن بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 47، ایلکس کیری نے 38، ٹریوس ہیڈ نے 33 اور مارنس لیبوشگن نے 28 رن بنائے۔ بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو اور ہاردک پانڈیا نے 3-3 اور محمد سراج اور اکشر پٹیل نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں بھارت کی ٹیم 49.1 اوور میں 248 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے وراٹ کوہلی نے 54، ہاردک پانڈیا نے 40، شبھمن گل نے 37، کے ایل راہل نے 32 اور روہت شرما نے 30 رن بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4، ایشٹن ایگر نے 2، مارکس اسٹوئنس اور شان ایبٹ نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔