بہار بند کا ملا جلا اثر ، کئی اضلاع میں آتشزنی اور سڑک جام

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd March

پٹنہ ، 23 مارچ:بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے رہائشی یوٹیوبر منیش کشیپ کی گرفتاری کے خلاف جمعرات کے روز مختلف تنظیموں کے ذریعہ جمعرات کے روز بہار بند کا صبح سے ہی ملا جلا اثر دیکھائی دیا۔
حالانکہ کئی اضلاع میں اس کو لیکر اثر بھی نہیں دکھ رہا ہے۔ بہار کے شیخ پورہ ، ویشالی ، مظفر پور ، بیگوسرائے، مغربی چمپارن سمیت مختلف اضلاع میں مختلف تنظیمیں اور نوجوانوں کا گروپ سڑک جام کر کے احتجاج کر رہے ہیں۔
تمام کا مطالبہ ہے کہ حکومت کے ذریعہ یہ کارروائی کی گئی ہے جو مناسب نہیں ہے۔ منیش کشیپ پر الزام تھا کہ تمل ناڈو میں ہوئے بہار کے مزدوروں پر حملے کافرضی ویڈیو بنا کر کئی سوشل سائٹ پر وائرل کیا گیا تھاجس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کو لیکر منیش کشیپ کے خلاف قریب ڈیڑھ درجن معاملے بہار اور تمل ناڈو میں درج ہے۔
ماضی میں منیش کشیپ کے خلاف ان کے آبائی ضلع بتیا میں تقریباً نصف درجن مقدمات درج ہیں۔ اس کے ساتھ ہی منیش کشیپ کے خلاف بہار کے ای اویو میں تقریباً پانچ معاملے درج ہیں۔ ان تمام معاملات کے حوالے سے پولیس کی جانب سے کارروائی بھی کی گئی۔ ایک معاملے میں منیش کشیپ کے گھر کی قرقی بھی کی گئی۔ اسی وقت منیش کشیپ نے بھی بتیا میں خود سپردگی کردی۔
اس کے بعد ای او یو نے منیش کشیپ کو پوچھ گچھ کے لییبتیا سے پٹنہ لے گیا اور پوچھ گچھ کے بعد اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ تامل ناڈو کے اس وائرل ویڈیو معاملے میں اب تک بہار کے تقریباً نصف درجن نوجوانوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ تمل ناڈو پولیس نے بہار پہنچ کر گرفتاری کی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تمل ناڈو پولیس مختلف مقدمات میں گرفتار تمام نوجوانوں کو ریمانڈ پر بھی لے گی۔ اس کارروائی کے خلاف میں 23 مارچ کو بہار بند کا مختلف تنظیموں اور نوجوانوں کے ذریعہ اعلان کیا گیا تھا۔