راجستھان میں غلطی سے میزائل فائر ہوگیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th March

جے پور، 25 مارچ: راجستھان میں غلطی سے میزائل فائر ہوگیا، واقعہ پوکھران میں فوجی فیلڈ فائرنگ پریکٹس کے دوران پیش ا?یا۔فوجی حکام کا دعویٰ ہے کہ میزائل طیارے میں نصب تھا لیکن ملبہ کھیتوں میں گرا ہے۔واقعیمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بھارتی فوج نے ٹریننگ کے دوران اپنے ہی گاو?ں پر مارٹر گولہ پھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس کے علاوہ گزشتہ سال بھی فائرنگ رینج کے قریب ایک شہری اس وقت ہلاک ہوا تھا جب مارٹر گولہ ملنے کے بعد وہ اس میں سے فروخت کے لیے پیتل نکال رہا تھا کہ اس دوران گولہ پھٹ گیا تھا۔