Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th March
مسلم لیگ کے وجود کو نفی کیا گیا تو ہر حد تک جائیں گے
اسلام آباد ،27مارچ : پاکستان کے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں یا عمران خان رہے گا یا مسلم لیگ ۔ نے سیاسی طوفان برپا کردیا ہے اور یہ تاثر دیتا ہے کہ ملک میں سیاست نے دشمنی کی تمام حدودں کو پار کردیا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سیاست سے یا عمران خان ختم ہوجائیں گے یا ان کی پارٹی پر تحریک انصاف پارٹی کے رہنمائوں کو خدشہ ظاہر کیا کہ وہ سابق وزیراعظم کو مارنے کی دھمکی دے رہا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ان کی پارٹی اپنی سالمیت کو بچانے کے لئے کسی بھی حد تک جائیگی ۔ عمران خان کی پارٹی مسلم لیگ کی دشمن ہے۔ رانا ثناء اللہ نواز شریف کے قریبی مانے جاتے ہیں وہ اپنے سیاسی مخالف کے خلاف کسی بھی حدتک جائیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی سیاست کو اس نہجے تک پہنچا یا ہے جہاں صرف دوسے ایک ہی رہے گا ۔ مسلم لیگ کی ساخ کو زبردست خطرہ لاحق ہوا ہے۔ حال ہی میں عمران خان پر ایک ریلی کے دوارن قاتلانہ حملہ ہوا عمران خان نے اس وقت وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ کو اس کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا ۔ جب وزیرسے کہا گیا کہ پاکستان میں ایسے بیان سے لاقانونیت بڑھ جائے گی تو انہو ں نے کہا کہ ملک میں پہلے سے ہی ہاہاکارمچا ہے۔ عمران خان نے ملک کو آگ میں دھکیل دیا ہے ۔ ان کے اس بیان پر فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کو رانا ثناء اللہ کے قاتلانہ بیان کے بارے میں ازدخود نوٹس لینا چاہئے۔ پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے کہا کہ رانا ثناء اللہ ایک جرائم پیشہ شخص ہے جس کو ملک کا وزیرداخلہ بنا یا گیا ہے۔ اس نے کھل کر عمران کو ختم کرنے کی بات کی ۔ او روہ اس گھنائونے منصوبے پر عمل درآمد بھی جاری رکھیں گے۔ فواد چودھری نے کہا کہ رانا ثناء اللہ بدمعاشوں کی ٹولی کا رہنما ہے۔