Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th March
ایتھنز،29مارچ: یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی اہداف پر حملوں کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں دو نو جوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں افراد ایرانی نڑاد پاکستانی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے سازش کا الزام ایران پر لگا تے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے بیرون ملک اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانیکی کوشش کی۔دوسری جانب یونانی پولیس کا کہناہے کہ گرفتار ملزمان ایرانی نڑاد پاکستانی ہیں جن کی عمریں 27 اور 29 سال ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان 4 ماہ پہلے غیر قانونی طور پر ترکیہ سے یونان میں داخل ہوئے، سیل کا ’ماسٹر مائنڈ‘ ایک پاکستانی ہے جو یورپ سے باہر رہتا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ماسٹر مائنڈ ایران میں رہتا ہے،گرفتاری میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے یونانی پولیس کی مدد کی۔