Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th March
ارریہ، 29 مارچ:فارربس گنج تھانہ پولیس نے پک اپ گاڑی سے 29 ہزار 400 پیس ممنوعہ نشیلی دوا کے ساتھ دو بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔فاربس گنج تھانہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ فاربس گنج سب ڈویزنل کورٹ کے قریب پکی سڑک پر منشیات کی ایک کھیپ پک اپ گاڑی کے ذریعے لے جائی جا رہی ہے۔اطلا ع کی بنیاد پر فاربس گنج پولیس کے ذریعہ گاڑی چیکنگ کی۔ جہاں پک اپ گاڑی نمبر بی ا?ر 11 جی ڈی۔ 2192 سے 2 کارٹن میں رکھے 29 ہزار 400 ممنوعہ ٹرامول کیپسول برا?مد کئے گئے۔ معاملے میں پولیس نے پک اپ میں سوار ڈھول باجا وارڈ نمبر 6 کے رہنے والے محمد اسرائیل ولد مرحوم یاسین اور ٹیڑھی مسہری وارڈ نمبر 6 کے رہنے والے متندر کمار بھارتی ولد جگدیش ساہ کو گرفتار کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ٹرامول نامی کیپسول میں ٹراماڈول نامی دوا ہوتی ہے اور ان ادویات کو نشے کے عادی نوجوان بطور نشہ استعمال کرتے ہیں۔ بہار میں ٹراماڈول کی فروخت پر پابندی ہے۔ منشیات کی غیر قانونی نقل و حمل کے معاملے میں، محمد اسرائیل اور میتندر کمار بھارتی کو گرفتار کر کے عدالتی حراست میں ارریہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔