وزیر اعلی نے رام نومی کے موقع پر ریاست اورملک کے لوگوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th March

پٹنہ، 29 مارچ، 2023:- وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے مریادا پروشوتم شری رام کے یوم پیدائش رام نومی تہوار کے موقع پر ریاست اور اور ملک کے لوگوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلی نے کہا ہے کہ رام نومی جیسے تہوار قومی اتحاد، سالمیت اور ملک کی ثقافتی ورثہ کو تقویت دیتے ہیں۔ انہوں نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ رام نومی کا پرمسرت تہوار محبت اور بھائی چارے کے ساتھ منائیں۔