دہلی میں جگہ جگہ نکالی جائے گی شوبھا یاترا، سیکورٹی کے پختہ انتظامات

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 30th March

نئی دہلی، 30 مارچ : رام نومی کے موقع پر ا?ج دہلی میں جگہ جگہ شوبھا یاترا نکالی جائے گی۔ بھگوان شری رام کی جھانکی کے ساتھ شوبھا یاترا میں ہزاروں لوگ شامل ہوتے ہیں۔دہلی پولیس نے جلوس کے دوران سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔ حساس علاقوں میں سیکورٹی کے لیے دہلی پولیس کی جانب سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقامی انٹیلی جنس سے موصول ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر پولیس ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ جلوس پرامن طریقے سے مکمل ہوں۔وہیں، وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے قومی ترجمان ونود بنسل نے بتایا کہ وی ایچ پی کی طرف سے جمعرات کو دارالحکومت میں بڑی شوبھا یاترا نکالی جائے گی۔ جس میں ہزاروں لوگ شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ اسکون مندر، کالکاجی مندر کے پجاری خاندانوں اور مختلف تنظیموں کی طرف سے بھی شوبھا یاترائیں نکالی جائیں گی۔
وہیں پولیس نے جہانگیر پوری علاقے میں رام نومی شوبھا یاترا نکالنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ گزشتہ سال ہنومان جینتی کی شوبھا یاترا کے دوران یہاں تشدد ہوا تھا۔ دہلی پولیس نے موریہ انکلیو علاقے میں کھلے میدان میں رمضان پروگرام کی بھی اجازت نہیں دی ہے۔ ٹریفک پولیس نے بھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں تاکہ رام نومی کے موقع پر نکالی جانے والی شوبھا یاتراو?ں کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک میں خلل نہ پڑے۔