Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31ST March
کولکاتا، 31 مارچ: ہاوڑہ کے شیو پور علاقے میں کل (جمعرات) شام رام نومی کے جلوس پر پتھراو? اور ا?تش زنی کے بعد پولیس نے رات بھر چھاپہ مار کارروائی کی۔ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے علاقے میں پولیس تعینات ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس واقعے کے لیے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ ممتا نے کہا ہے کہ اجازت نہ ہونے کے باوجود جان بوجھ کر شوبھا یاترا نکالی گئی، جس سے ایک خاص برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچ سکے۔ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ اس کا جواب ملے گا۔