کولکاتا میں رات بھر ہوئی بارش، درجہ حرارت میں آئی کمی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31ST March

کولکاتا، 31 مارچ: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت جنوبی بنگال کے بڑے علاقوں میں رام نومی کی رات مسلسل بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو کہا ہے کہ کولکاتا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ کے مطابق ہاوڑہ، ہوگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی میدنی پور، پورولیا، بنکورا، شمالی اور جنوبی دیناج پور بشمول جنگل محل میں بھی اچھی بارش ہوئی ہے۔ ا?ج وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔ ایک دن پہلے کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس تھا جو جمعہ کی صبح گر کر 22.7 ڈگری سیلسیس پر ا? گیا ہے۔ یہ معمول سے ایک ڈگری کم ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جہاں 35 ڈگری سیلسیس کے قریب تھا وہ گر کر 33.4 ڈگری سیلسیس پر آ گیا ہے۔ دوسری جانب بارش کی وجہ سے کولکاتا شہر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ آسمان ابر آلود ہے۔