اڈیشہ میں بارات سے بھری بولیرو نہر میں گر ی، سات ہلاک

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31ST March

بھونیشور (اڈیشہ)، 31 مارچ: سنبل پور ضلع کے وشالکھنڈا علاقے میں جمعرات کی صبح تقریباً 2 بجے شادی کے باراتوں سے بھری ایک بولیرو نہر میں گر گئی۔ اس حادثے میں سات افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ یہ لوگ پرمان پور میں منعقد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔ سبھی کا تعلق جھارسوگوڑا ضلع کے کنکٹورا بددھارا علاقہ سے بتایا گیا ہے۔اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے متاثرین کے اہل خانہ سے گہرے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔