وزیراعلیٰ سکھو نے گورنر کو یوم پیدائش پر دی مبارک باد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 01 ST APRIL

شملہ :یکم اپریل (ایجنسی)وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے آج راج بھون پہنچ کر گورنر شیو پرتاپ شکل کو یوم پیدائش پر انہیں مبارک با دی اور ان کے لئے طویل عمری کی تمنا کی۔ اس موقع پر لیدی گورنر جانکی شکل بھی موجود تھیں۔ وزیراعلیٰ کے ساتھ ریاستی وزیر وکرما دتیہ سنگھ اور مقامی رکن اسمبلی ہریش راجناتھ بھی موجود رہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے تہنیتی پیغام میں کہاکہ شیوپرتاپ شکل کی صلاحیت اور جس طریقے سے انہوں نے فرض شناسی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ وہ اسی خو د سپردگی کے جذبے سے سماج ، ریاست اور ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔