Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 02 MARCH
دلسنگھ سرائے سمستی پور:مورخہ 02/اپریل(محمد خورشید عالم) سواتی و بتہی دیوی قتل معاملے کے ملزمین کی گرفتاری،شراب مافیا و غنڈوں کی پشت پناہی کرنے والے بدعنوان اجیارپور تھانہ صدر برخواست کرنے کی مانگ کو لیکر آج ایپوا کارکنوں نے کلکٹریٹ دفتر پر مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین مانگوں کی حمایت میں جمکر نعرے بازی کرتے ہوئے کلکٹریٹ کے مین گیٹ کو جام کردیا۔اس موقع پر جلسہ منعقد کی گئی جسکی صدارت وندنا سنگھ نے کی جبکہ نظامت منیشا کماری نے کی۔جلسہ کو بطور اہم مقرر بھاکپا مالے پولت بیورو رکن و متھلانچل انچارج دھیریندر جھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سواتی قتل معاملے بھاجپا لیڈر ملوث ہے اور ایسی چرچہ کی جا رہی ہے کہ مقامی رکن پارلیامنٹ پشت پناہی کے سب۔ پولیس اس معاملے کو رفع دفع کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے ثبوت کے طور پر بتایا کہ جس چپھڑ سے سواتی کی لاش کو لٹکایا گیا اسکی اونچائی بہت کم ہے ایسے میں کوئی خودکشی کیسے کریگا۔اگر سواتی نے خودکشی کی تو اسکے جسم پر مٹی اور سیمن کی چھینٹے کیسی پڑی ملی،پھر پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے لائی تو اسکا پنچنامہ کیوں نہیں کرایا۔کءس اٹھانے کے لئے سواتی کی ماں پھولن دیوی کو کیوں دھمکی دی جا رہی ہے۔ان خدشات کے بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ سواتی نے خودکشی نہیں کی بلکہ عصمت دری کے بعد اسکا قتل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ قاتل کو بھاجپا کی پشت پناہی حاصل ہے اسلئے پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔یہ بھاجپا کی بیٹی بچاؤ سرکار میں بیٹی کے ساتھ ناانصافی ہے۔بھاکپا مالے انصاف نہیں ملنے تک تحریک کو جاری رکھیگی۔انہوں نے آگے کہا کہ اگر بھوک ہرتال جاری رہا تو بھاکپا کے ارکان اسمبلی بھی اس میں شامل ہونگے۔اس موقع پر پرمیلا رائے،نیلم دیوی،زرینہ خاتون،شوبھا دیوی،انیتا دیوی،ویبھا دیوی،شانتی دیوی،گڑیا دیوی اور بھاکپا مالے ضلع سکریٹری اومیش کمار نے بھی جلسہ کو خطاب کیا۔