نریندر مودی تیسری بار بھی وزیراعظم بنیں گے: امت شاہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 02 MARCH

پٹنہ / نوادہ ، 02 اپریل:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار کے نوادہ ضلع کے ہسوا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت گر جائے گی اور بی جے پی کی حکومت بنے گی۔ جب ہماری حکومت بنے گی تو ہم فسادیوں کو الٹا لٹکا کر سیدھا کریں گے۔ ہم لوگ ووٹ بینک کی سیاست نہیں کرتے۔ ہماری حکومت میں فسادات نہیں ہوتے۔ نتیش کمار کے لیے بی جے پی کے دروازے ہمیشہ بند رہیں گے۔امت شاہ نے سمراٹ اشوک جینتی پروگرام سے تقریباً 15 منٹ تک خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے سہسرام جانا تھا ، وہاں سمراٹ اشوک کے یوم پیدائش پر ایک پروگرام ہونا تھا، لیکن بدقسمتی سے وہاں لوگ مارے جا رہے ہیں۔ گولیاں چل رہی ہیں۔ اس لیے میں وہاں نہیں جا سکا۔ میں یہاں سے وہاں کے لوگوں سے معافی مانگتا ہوں۔ میں ا?ئندہ دورے میں سہسرام میں ایک میٹنگ ضرور کروں گا۔ میں ایشور سے دعا کرتا ہوں کہ بہار میں جلد امن قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ نتیش بابو کو پی ایم بننا ہے۔ تیجسوی کو سی ایم بننا ہے۔ بہار کے عوام ان کے درمیان پس رہے ہیں، لیکن ملک کے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ تیسری بار بھی مودی کو وزیر اعظم بنائیں گے۔ اس لیے لالو آپ بھول گئے کہ نتیش کمار آپ کے بیٹے کو وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔ شاہ نے کہا کہ لالو کے بیٹے نے نتیش کو سانپ ، پلٹورام اور گرگٹ بھی کہا لیکن نتیش وزیر اعظم بننے کے لیے ان کے ساتھ گئے۔
امت شاہ نے کہا کہ میں بہار کے عوام اور للن بابو کو صاف صاف بتانا چاہتا ہوں کہ انتخابی نتائج کے بعد بھی نتیش کمار کے لیے بی جے پی کے دروازے بند رہیں گے۔ ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جب میں نے گورنر کو فون کیا تو للن سنگھ کو برا لگا۔ وہ کہتے ہیں کہ ا?پ بہار میں مداخلت کیوں کر رہے ہیں۔ نتیش کمار کی اقتدار کی بھوک نے ا?پ کو لالو کی گود میں بیٹھنے پر مجبور کیا۔ ہماری کوئی مجبوری نہیں ہے۔ ہم عوام کے درمیان جائیں گے۔ لوگوں کو بتائیں گے۔ عظیم اتحاد حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ امت شاہ کو سننے کے لیے ہزاروں لوگ نوادہ ضلع کے ہسوا کے انٹر اسکول گراو?نڈ پہنچے تھے۔ ضلع کے کونے کونے سے بی جے پی قائدین اور کارکنان ا?ئے ہوئے تھے۔ نوادہ ، گیا ، نالندہ اور شیخ پورہ اضلاع سے بھی بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان پہنچے۔ گذشتہ پندرہ دن سے بی جے پی کے سبھی لیڈر گاو?ں گاو?ں جا کر لوگوں کو مدعو کر رہے تھے۔