Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 02 MARCH
لندن ،2اپریل :انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈریڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو شامل نہ کیے جانے کے معاملے پر انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کے بعد شعیب اختر بھی ان کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ میں جیمز اینڈرسن سے متفق ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں واقعی حیران ہوں کہ دنیا کے ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی کو دی ہنڈریڈ میں کیوں نہیںمنتخب کیا گیا۔واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی جیمز اینڈرسن نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ بابر کو ہنڈریڈ لیگ میں شامل نہ کیے جانے پر حیران ہوں، بابر کو ٹیم میں لینے کے لیے ڈبل پیسے آفر کر دیتا۔جیمز اینڈرسن نے کہا تھا کہ میں بابر کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے اپنا پورا بجٹ لگا دیتا، میرے خیال میں بابر کی دستیابی کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے وہ کسی بھی ٹیم میں شامل نہیں کئے گئے ۔