Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 03 MARCH
شیموگا،03اپریل:کرناٹک کے شیموگا ضلع کے سرکاری اسپتال سے خوفناک خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک کتا اسپتال میں داخل ہوا اور نوزائیدہ بچے کو نوچ نوچ کر ڈلیوری ڈیپارٹمنٹ سے باہر لے گیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس دوران کسی کی نظر کتے پر نہیں پڑی۔ سیکیورٹی گارڈ نے باہر دیکھا تو بچے کو کتے کے چنگل سے چھڑا لیا۔ تب تک بچہ مر چکا تھا۔میک گین ڈسٹرکٹ اسپتال کے سکیورٹی گارڈز نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے بچے کو کتے کے منہ میں دیکھا۔ پھر اس کا پیچھا کیا۔ ہفتہ کی صبح سات بجے کے قریب کتااسپتال کے میٹرنٹی وارڈ کے ارد گرد بھاگ رہا تھا۔ بچے کو کتے کے چنگل سے بچا لیا گیا۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا۔ تب تک وہ مر چکا تھا۔پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ بچے کے والدین کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کے مطابق بچے کی موت کا صحیح وقت پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا۔ حکام نے حاملہ خواتین کے ریکارڈ کی تصدیق کے لیے آس پاس کے تمام نجی اور سرکاری اسپتالوں کی جانچ شروع کردی ہے۔