Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 03 MARCH
نئی دہلی ،3اپریل: وزیراعظم نے آج سی بی آئی کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی رشوت خور بدعنوان شخص کو نہ بخشے ۔ اور کہا کہ ان کی حکومت رشوت ستانی کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ آج یہاں سی بی آئی کے ڈئیمنڈ جبلی کی تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کو اپنا کام وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہو ںنے سی بی آئی کے شیلانگ پونے اور ناگپور دفتروں کا ویڈیو لنگ سے افتتاح کیا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ لوگوںکا اعتماد سی بی آئی پر ہے اور جب کوئی بھی معاملہ حل نہیں ہوتا ہے تو عوام جماعتیں اسے سی بی آئی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان کی ترقی اور تعمیر نومیں ایسے اداروں کی سخت ضرورت ہے اور ان پر کافی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ وزیرعظم نے کہا کہ جن لوگوںکا سی بی آئی تفتیش کررہی ہے وہ بہت طاقتور ہیں اور وہ ماضی میں حکومت او رسیاست میں حصہ دار تھے۔ آج بھی کچھ ریاستوں میں ان کی حکومتیں ہیں۔ لیکن سی بی آئی کو اپنا کام جاری رکھنا چاہئے۔ اس موقع پر کئی سی بی آئی کے کئی افسروں کو ایوارڈ دیئے گئے۔ حال ہی میں ملک کی 14جماعتوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا کہ وہ تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اپنا کردارادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی بی آئی کی یہ کوشش ہے کہ ملک کو بدعنوانیوں سے چھٹکارہ دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ رشوت ستانی جمہوریت کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے بیمانی جائیداد کے خلاف ایکشن شروع کی ہے۔