Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 03 MARCH
نئی دہلی ،3اپریل: عام أدمی پارٹی کے رہنما منیش سیسودیا کی عدالتی حراست 17اپریل تک بڑھائی گئی ۔ آج رائوانیو کی عدالت نے سابق نائب وزیراعلی کو منیش سیسودیا کو شراب گھوٹالے میں کوئی راحت نہیں د ی بلکہ ان کی عدالتی حراست مزید بڑھا دی ۔ آج دوپہر کے بعد منیش سیسودیا کو عدالت میں پیش کیا گیا کیونکہ ان کی عدالتی حراست آج ختم ہونے والی تھی لیکن اہلکاروں نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کی حراست بڑھائی جائے تا کہ اس سلسلے میں مزید جانکاری حاصل کی جا سکے۔ سی بی آئی نے اگر ان کو ضمانت دی گئی تو اس سے ان کی تفتیش اثر انداز ہوسکتی ہے۔ انہوں نے عدالت سے مزید کہا کہ منیش سیسودیا نے اپنی موبائل پر اس گھوٹالے کے سلسلے میں جو با ت چیت کی ہے اس ڈلیٹ کردیا ہے۔ اس سے پہلے 31مار چ کو دہلی کی اسپیشل عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست رد کردی ۔ اس سلسلے میں سی بی آئی نے عدالت کے سامنے کچھ ثبوت پیش کیا جس میں کہا کہ وہ اس گھوٹالے میں پوری طرح ملوث ہیں۔