Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 04 APRIL
فلم ساز آیان مکھرجی کو وار -2 کی ہدایت کاری کے لیے کام کرنے کی بات زوروں پر ہے۔ اس فلم میں اداکار رتک روشن مرکزی کردار ادا کریں گے۔ قبل ازیں منگل کو آیان نے انسٹاگرام پر ایک لمبا نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ’بہت خاص موقع ‘ ملا ہے۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ انھیں ’ ایک بہت ہی خاص فلم‘ کی ہدایت کاری کے لیے کہا گیا تھا۔
اب منگل کو فلمی تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹوئٹر پر لکھا ،’بڑا ڈیولپمنٹ‘۔ آیان مکھرجی یش راج فلمز کے لیے وار 2 کی ہدایت کاری کریں گے۔ رتک روشن نے تصدیق کردی۔ آدتیہ چوپڑا نے وار 2 کی ہدایت کاری کے لیے آیان مکھرجی کو سائن کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی ٹویٹ کیا ، وائی آر ایف اسپائی یونیورس… ایک تھا ٹائیگر ، ٹائیگر زندہ ہے ، وار ، پٹھان۔ ’آنے والی فلمیں… ٹائیگر -3، وار -2، ٹائیگر بمقابلہ پٹھان۔ وائی آر ایف اسپائی یونیورس۔