منریگا اسکیم سے پل کا سنگ بنیاد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 05 APRIL

کٹیہار (عمر مُرشد) 5 اپریل : ضلع کے منیہاری جنوبی کٹاکوش کے مسلم سج ٹولہ گاؤں میں جلکولادھر پر بننے والے پل کا پنچایت مکھیا شریف عرف دھونی اور ارشد علی نے مشترکہ طور پر فیتا کاٹ کر سنگ بنیاد رکھا۔ مکھیا مسٹر دھونی نے بتایا کہ چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والے اس پل سے قریبی تین گاؤں کے تقریباً پچیس ہزار لوگوں کو فائدہ پہنچے گا، پل نہ ہونے کی وجہ سے لوگ کشتی کے ذریعے آمد و رفت کرنے میں مجبور ہیں۔ اس پروگرام سے گاؤں میں ہی جاب کارڈ ہولڈرز کو روزگار ملے گا، پل کی لمبائی تقریباً پچاس فٹ ہے، اس موقع پر پی آر ایس امیش کمار، جے ای رنجیت کمار، پی ٹی اے پروین کمار، شیخ شیدور، محمد اقبال حسین، مقصود عالم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر زوہا، محمّد شبیر، انتظار خان، مونو ویاس سمیت کئی گاؤں والے موجود تھے۔