شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ۔20 اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں واپسی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 05 APRIL

کراچی، 5 اپریل : پاکستان نے منگلکے روز نیوزی لینڈ کے خلاف 14 اپریل سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی گھریلو ٹی۔20 اور ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
تیز گیند بازشاہین آفریدی، جنہوں نے آخری بار نومبر 2022 میں آئی سی سی مینز ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے دوران ایک بین الاقوامی میچ کھیلا تھا، گھٹنے کی انجری سے کامیابی کے ساتھ صحت یاب ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی۔20 اور ون ڈے دونوں ٹیم میں واپسی کی ہے ۔
آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ انہوں نے بلے اور گیند دونوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 168.35 کے اسٹرائیک ریٹ سے 133 رن بنائے اور 19 وکٹیں لیں۔شاہین کے ساتھ ساتھ، شارجہ میں افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی۔20 سیریز میں آرام کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان اور حارث رؤف شامل ہیں، جن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
افغانستان نے پاکستان کو سیریز میں 2-1 سے شکست دی جوکسی بھی فارمیٹ میں اس کی پہلی دو طرفہ سیریز جیتی۔
احسان اللہ، سعید ایوب اور زمان خان شارجہ میں ہونے والی سیریز کے دوران متاثر کن رہے اوران تینوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی۔20 سیریز کے لیے ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔
پاکستانی ٹیم درج ذیل ہے۔
ٹی ۔20 کی ٹیم اس طرح ہے : بابر اعظم(کپتان)، شاداب خان(نائب کپتان)، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، سعید ایوب، شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعود اور زمان خان۔
ون ڈے ٹیم: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر۔ ریزرو کھلاڑی: عباس آفریدی، ابرار احمد اور طیب طاہر۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پہلا ون ڈے 27 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے بھی 28 اپریل کی بجائے 29 اپریل کو کر دیا گیا ہے۔ دوسرے ون ڈے کا مقام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، اب راولپنڈی دوسرے ون ڈے کی میزبانی کر رہا ہے۔ آخری تین ون ڈے اب بھی کراچی میں کھیلے جائیں گے۔