Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 06 APRIL
ریاض،6اپریل:سعودی عرب میں ایک اور خوفناک ٹریفک حادثہ نے 6 جانیں لے لیں۔ جازان کے علاقے میں شاہراہ پر نیا ٹریفک سانحہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک خاندان کے پانچ افراد اور ایک رشتہ دار جاں بحق ہوگئے۔ ایک رشتہ دار زخمی ہوگیا جسے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔خاندان کا سربراہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنی ساس کی بیمار پرسی کے لیے جار رہا تھا کہ ان کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ خاندان الحمصہ ہاؤسنگ روڈ پر جا رہا تھا۔ خاندان کا سربراہ اور خاندان کے افراد رمضان المبارک میں فجر کے بعد ساس کی عیادت اور مدد کے لیے روانہ ہوئے تاہم راستہ میں ان کی کار ایک دوسری کار سے ٹکرا گئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والی بیوی کے بھائی حسین نشیلی نے بتایا کہ کار میں اس کی بہن، اس کا شوہر، ان کی تین بیٹیاں اور دو دیگر بچے سوار تھے۔ یہ دو بچے میری دوسری بہن کے بیٹے تھے۔۔ حسین نشیلی نے کہا کہ اس کے نتیجے میں ان تمام چھ افراد کی موت واقع ہوئی۔ ایک بھتیجا بچ گیا اور اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔واضح رہے “جازان” میں ایک ہفتہ قبل بھی ’’العارضہ‘‘ گورنری میں ایک پورا خاندان حادثہ کی نذر ہوگیا تھا۔