Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 06 APRIL
لندن،6اپریل:فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ٹیموں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی۔ارجنٹائن کی ٹیم 6 سال بعد فیفا رینکنگ میں پہلی پوزیشن پرآگئی۔ارجنٹائن نے پانامہ اور کیوراساو کے خلاف فرینڈلی میچ جیت کر دوسری سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔فرانس فیفا کی نئی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر ہے۔فیفا کی تازہ رینکنگ میں برازیل کی ٹیم پہلی سے تیسری پوزیشن پر آ گئی ہے۔