Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 07 APRIL
پونے، 7 اپریلروایتی ایندھن کو گرین فیول کا متبادل بنانے کے لیے جہاں ملک بھر میں کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں، مہاراشٹر میں ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے ای-گاڑیوں کے استعمال اور مانگ میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ الیکٹرانک گاڑیوں کی فروخت کے لحاظ سے کرناٹک دوسرے، تمل ناڈو تیسرے، گجرات چوتھے اور راجستھان پانچویں نمبر پر ہے۔
صرف مہاراشٹر کی بات کریں تو ممبئی سے زیادہ گاڑیاں پونے اور پمپری چنچواڑ میں رجسٹر کی گئی ہیں۔ مالی سال 2021-22 میں پونے میٹرو پولس میں نو ہزار الیکٹرک گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جب کہ مالی سال 2022-23 میں یہاں 29 ہزار سے زیادہ گاڑیاں رجسٹر کی گئیں۔ صحیح معنوں میں گاڑیوں کی رجسٹریشن میں گزشتہ مالی سال سے 3 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اگر ملک کی دیگر ریاستوں کے کسی بھی شہر سے موازنہ کیا جائے تو یہاں یہ تعداد زیادہ ہے۔ مالی سال کے اختتام پر، ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ نے علاقائی ٹرانسپورٹ دفاتر کے کام اور نئی گاڑیوں کے رجسٹریشن کا جائزہ لیا، جس کے مطابق پونے آر ٹی او نے پیر کو گاڑیوں کے رجسٹریشن کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔