بڑے پیمانے پرIAS اورIPS افسران کا تبادلہ

Taasir Urdu News Network – MD. ARSHAD 09 APRIL

پٹنہ :08اپریل (ایجنسی )ریاستی حکومت نے امن و قانون کو چست و درست رکھنے کیلئے انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر پھیر بدل کیا ہے۔ بہار کے 37آئی اے ایس اور 26آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کردیا گیاہے۔ 14ضلعوں کے ڈی ایم بدلے گئے ہیں۔ 5ضلعوں کے ایس پی اور دربھنگہ کے ایس ایس پی کا ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ اور محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ٹرانسفر کئےگئے افسران میں سب سے مشہور نام جنتا دل یو کے سابق قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ کی بیٹی اور داماد کا ہے بیٹی لیپی سنگھ کو سہرسہ کے ایس پی کے عہدے سے ہٹاکر بی ایم پی 2ڈہری آنسون کا کمانڈنٹ بنایا گیا ہے جبکہ ان کے داماد سوہرش بھگت کو پورنیہ کے ڈی ایم سے ہٹاکر اورنگ آباد کا نیا ڈی ایم بنایا ہے۔ جن ضلعوں کے ڈی ایم بدلے گئے ہیں ان میں اورنگ آباد ، مدھے پورہ، پورنیہ ، کٹیہار ، بتیا ، کیمور ، سہرسہ ، بکسر، سیوان ، شیخ پورہ ، موتیہاری ،ارول اور شیوہر کے ڈی ایم کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ جبکہ سیتامڑھی ، ویشالی ، بتیا ، سہرسہ اور روہتاس کے ایس پی بد ل دئے گئے ہیں۔ وہیں دربھنگہ کے ایس ایس پی اوکاش کمار کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئی اے ایس افسران میں ونود سنگھ گنجیال ، چھوٹی آبی وسائل محکمہ کے سکریٹری کا تبادلہ کر کے انہیں سکریٹری نشہ بندی اور آبکاری محکمہ بنایا گیا ہے۔ بی کارتکیہ دھنجی پروجیکٹ ڈائرکٹر بہار ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل بنائےگئےہیں۔ سنجے کمار اپادھیائے اسپیشل سکریٹری خوراک اور سپلائی محکمہ دیکھیں گے۔ سیماترپاٹھی ،ٹرانسپورٹ کمشنر کا تبادلہ کر کے نئے سکریٹری فن و ثقافت محکمہ بنایا گیا ہے۔ کنول تنوج ،ایم ڈی ٹورزم ڈپارٹمنٹ کو اسپیشل سکریٹری ماحولیات اور جنگلات محکمہ بنایا گیاہے۔ رام شنکر جوائنٹ سکریٹری جی اے ڈی کو ضلع مجسٹریٹ شیوہر کے عہدے پر مامور کیا گیا ہے۔ دنیش کمار رائے جوائنٹ سکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ مغربی چمپارن کے ڈی ایم ہوں گے۔ ارون کمار ٹھاکر ڈائرکٹر امپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ جوائنٹ سکریٹری آفات انتظامیہ بنائے گئےہیں۔ شرست کپل اشوک ڈی ایم مشرقی چمپارن کا تبادلہ کرتےہوئے انہیں آئی جی جیل اصلاحات خدمات کے عہدے پر مامور کیا گیا ہے۔آلوک رنجن گھوش ڈی ایم کھگڑیا ڈائرکٹر اگریکچر بنائے گئے ہیں۔ اودین مشرا ڈی ایم کٹیہار ، ڈائرکٹر سائنس و ٹکنا لوجی بنائے گئےہیں۔ کندن کمار ڈی ایم مغربی چمپارن پورنیہ کے ڈی ایم ہوں گے۔ راجیش مینا ڈی ایم چھپرہ ،رجسٹرار کوآپریٹیو کمیٹی پٹنہ بنائے گئے ہیں۔ نودیپ شکلا ضلع مجسٹریٹ کیمور ڈائرکٹر مویشی پروری پٹنہ بنائےگئےہیں۔ آنند شرما ڈی ایم سہرسہ ڈائرکٹر پنچایتی راج ہوں گے۔ آدتیہ پرکاش ڈائرکٹر اگریکلچر کو ٹرانسفر کرتےہوئے ایڈیشنل سکریٹری دیہی ترقیات محکمہ ہوں گے۔ امیت کمار پانڈے ڈی ایم سیوان کھگڑیا کے ڈی ایم بنائے گئے ہیں۔سوربھ زوروال ڈی ایم اورنگ آباد مشرقی چمپارن کے نئے ڈی ایم ہوں گے۔ شیام بہاری مینا ڈی ایم مدھےپورہ ڈائرکٹر امپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ بنائے گئے ہیں سوہرش بھگت ڈی ایم پورنیہ کو ٹرانسفر کر کے اورنگ آباد کا ڈی ایم بنایا گیا ہے۔ امن سمیر ڈی ایم بکسر ڈی ایم سارن بنائے گئے ہیں۔ ساون کمار ڈی ایم شیخ پورہ کیمو بھبھوا کے نئے ڈی ایم ہوں گے ۔ جے پریہ درشنی ڈی ایم ارول اب شیخ پورہ کے نئی ڈی ایم ہوںگی ۔ ورشا سنگھ جوائنٹ سکریٹری تعمیرات عمارت محکمہ کا تبادلہ کرتےہوئےانہیں ڈی ایم ارول بنائے گئے ہیں۔ مکل کمار گپتا ڈی ایم شیوہر کا تبادلہ کرتےہوئے انہیں سیوان کانیا ڈی ایم بنایا گیا ہے۔ روی پرساد ڈائرکٹر پرائمری ایجوکیشن کو ڈی ایم کٹیہار بنایا گیا ہے۔ انشو اگروال سکریٹری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو ڈی ایم بکسر بنایا گیا ہے۔ ویبھو چودھری ڈائرکٹر سائنس و ٹکنا لوجی سہرسہ کے نئے ڈی ایم ہوں گے ۔ النکریتا پانڈے جوائنٹ سکریٹری ہیلتھ بنایا گیا ہےجو پوسٹنگ کے انتظار میں تھیں۔ سمت کمار ایس ڈی او مہنار میونسپل کمشنر سارن بنائے گئےہیں۔