Taasir Urdu News Network – MD. ARSHAD 09 APRIL
گورکھپور، 08 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو سہجنوا دیہی اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اب عوام فسادات میں نہیں بلکہ ترقی میں یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھولارام مسکارا انٹر کالج سہجنوا میں 10.43 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس اسٹیڈیم میں ملٹی اسپورٹس کمپلیکس، ایتھلیٹ ٹریک، آڈیٹوریم، بچوں کا گراؤنڈ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب پیداوار کے ساتھ ساتھ پیکیجنگ بھی ہوگی۔ اس کے علاوہ پھلوں کا جوس بھی تیار کیا جائے گا۔ پھلوں کی اچھی کھپت ہوگی۔ کسانوں کو مناسب قیمت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ تقریباً 10,000 کسانوں کا تیار کردہ تین لاکھ لیٹر دودھ بھی استعمال ہو گا اور دیہی معیشت کو پرواز حاصل ہوگی۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی نے پیپسی کو کی فرنچائزی میسرز ورون بیوریجز کی طرف سے گیڈا علاقے میں لگائے جانے والے پلانٹ اور بوٹلنگ پلانٹ کا بھومی پوجن کیا۔ پیپسی کو کی فرنچائزی اس پلانٹ کے لیے 1071 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ 1500 افراد کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار ملے گا۔ ورون بیوریجز کے لیے پلانٹ لگانے کے لیے گیڈا سے انڈسٹریل کوریڈور میں تقریباً 50 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی ہے۔