وزیر اعظم نےشری گرو تیغ بہادر جی کویا د کیا

Taasir Urdu News Network – MD. ARSHAD 12 APRIL

نئی دہلی، 11 اپریل (تاثیربیورو)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز سکھوں کے نویں گرو سری گرو تیغ بہادر کو ان کے پرکاش پرو پر خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا،’’میں شری گرو تیغ بہادر جی کو ان کے پرکاش پرو پر نمن کرتا ہوں۔ ان کی بے مثال ہمت اور سچائی کے اقدار کے ساتھ ساتھ انصاف کے تئیں ان کا عزم باعث ترغیب ہے‘‘۔