TAASIR URDU NEWS NETWORK –SYED M HASSAN 12 APRIL
بنگلور ،12اپریل : بی جے پی میں ٹکٹوں کے بٹوارے پر گھمسان جاری ہے اور پارٹی سینئر لیڈر لکشن سوادی نے استعفیٰ دیا کیونکہ ان کا نام پہلے لسٹ میں شامل نہیں ہے۔ انہو ںنے کہا کہ میں لوگوںسے ٹکٹ کی بھیک نہیں مانگتا ۔ میں عزت دار سیاست دان ہوں ۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ کانگریس کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن کانگریس کے صدر شیوا کما رنے کہاکہ وہ ان کے ساتھ رابطے میں نہیں ہے۔ لکشن سوادی سابق وزیراعلی بی ایس یدورپا کے قریبی مانے جاتے ہیں وہ لنگایت طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ بی جے پی کے ایک اور قدآور رہنما جگدیش چھٹر کا نام بھی پارٹی کے پہلے لسٹ سے غائب ہے وہ آج پارٹی کے اعلی کمان سے ملنے کے لئے دہلی آرہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اعلی کمان ان کے درخواست پر غور نہیں کریگا ۔ اس دوران جگدیش چھٹر نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں ٹکٹ نہیں ملا تو وہ بحیثیت آزاد امیدوار انتخاب لڑیں گے۔ پارٹی کے ایک اور سینئر رہنما کے ایس ایشوارپا نے سیاست سے استعفیٰ دیا کیونکہ انہیں یہ اشارہ مل گیا کہ پارٹی ان کو ٹکٹ نہیں دے گی ۔ بی جے پی نے کل 189سیٹوں کے لئے امیدواروں کی لسٹ جاری کی او راس میں 32نئے چہرے بھی شامل ہیں۔