TAASIR URDU NEWS NETWORK –SYED M HASSAN 12 APRIL
نئی دہلی ،12اپریل: بہار کے وزیراعلی نتیش کمار اور نائب وزیراعلی تجیسوی یادو نے آج کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی سے ملاقات کی او راس میں ملکی سیاست پر تبادلے خیال کیا گیا یہ ملاقات کئی معنوں میں اہم مانا جاتا ہے کیونکہ نتیش کمار اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تا کہ 2024کے لوک سبھا الیکشن میں متحدہوکر بی جے پی کا مقابلہ کرسکیں۔ اس مولاقات میں سینئر رہنما سلمان خورشید بھی موجود تھے ۔ اس سے پہلے نتیش کما رنے کل دہلی میں لالو پرساد یادو کے ساتھ ملاقات کی ۔ جب سے لالو پرساد یادو سنگا پور سے گردہ کی پیوند کاری کے بعد وطن واپس لوٹے یہ ان کی پہلی ملاقات ہے۔ نتیش کمار اپوزیشن کے کئی لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔ اور ا سمیں دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال بھی شامل ہیں۔