راہل کو 25 اپریل کو پٹنہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم

TAASIR URDU NEWS NETWORK –SYED M HASSAN 13 APRIL

پٹنہ،12 اپریل (ہ س)۔مودی سرنام پر تبصرہ کرنےکی وجہ سے دو سال قید کی سزا اور پارلیمنٹ کی رکنیت کھو چکے کانگریس لیڈر راہل گاندھی بدھ کے روز ایم ایل اے ۔ ایم پی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل نے عدالت میں آئندہ کی تاریخ مانگی۔ ایم پی۔ایم ایل اے کورٹ کے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اددیو کی عدالت نے راہل گاندھی کی پیشی کی تاریخ 25 اپریل مقرر کی ہے۔راہل کے وکیل انشول نے ایک درخواست داخل کی اور عدالت کو بتایا کہ انہیں 13 اپریل کو سورت کی عدالت میں حاضر ہونا ہے ۔ جس کی وجہ سے راہل گاندھی آج نہیں آسکے۔ 25 اپریل کو راہل گاندھی عدالت میں موجود ہوں گے۔اس مقدمہ کے شکایت کنندہ سشیل مودی کے وکیل پریا گپتا اور ایس ڈی سنجےنے راہل گاندھی کے ضمانتی عرضی کو منسوخ کرنے اور غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی۔ اس پر عدالت نے کہا کہ اگر راہل گاندھی اگلی سماعت میں جسمانی طور پر پیش نہیں ہوتے ہیں تو ان کے ضمانتی عرضی منسوخ کر دیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ سال 2019 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران راہل گاندھی نے کرناٹک کے کولار میں ایک جلسہ عام میں کہا تھا کہ ‘ مودی سرنام والے سبھی مودی چور ہیں۔ 2019 میں ہی سشیل کمار مودی نے پٹنہ کی عدالت میں مقدمہ درج کرایا تھا ۔ گذشتہ سماعت میں عدالت نے راہل کو 12 اپریل کو جسمانی طور پر حاضر ہونے کا حکم دیا تھا ۔