متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کے لئے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13 APRIL

ابوظہبی ،13اپریل: متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ سرکاری ملازمین کے لئے عید الفطر کی تعطیلات 20 اپریل سے شروع ہوں گی۔امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘وام’ کے مطابق جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ رواں سال تعطیلات 3 شوال تک بڑھا دی گئی ہیں جو کہ 23 یا 24 اپریل کو بنے گی۔وام کے مطابق “دبئی کی وفاقی اتھارٹی برائے ہیومن ریسورسز نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی عید کی چھٹیاں 29 رمضان سے شروع ہو کر 3 شوال تک جاری رہیں گی۔”امارات کے ایک ماہر فلکیات ابراہیم الجروان کے مطابق عید الفطر کا پہلا دن 21 اپریل کو بنتا ہے۔ابراہیم کے مطابق “شوال کا نیا چاند جمعرات 20 اپریل کی صبح 8 بج کر 13 منٹ کو پیدا ہوگا جو کہ غروب آفتاب کے 22 منٹ بعد تک موجود رہے گا۔