Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13 APRIL
جے پور، 13 اپریل : ویمن -20 گروپ کی دو روزہ میٹنگ جمعرات سے جے پور میں شروع ہوگی۔ اجلاس میں جی-20 کے 18ممالک کی 120 خواتین شرکت کریں گی اور عالمی سطح پر صنفی مساوات کو فروغ دینے، خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے پر تبادلہ خیال کریں گی۔ اجلاس میں ایک جامع اور پائیدار مستقبل کو تیز کرنے کے لیے خواتین کی ابھی تک غیر استعمال شدہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس کا افتتاحی اجلاس آج صبح 9:30 بجے ہوگا۔ پہلے دن تین سیشن ہوں گے۔خواتین-20 کی صدر ڈاکٹر سندھیا پوریچا نے بتایا کہ افتتاحی سیشن میں وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکن ڈاکٹر شمیکا روی، خواتین واطفال کی ترقی کی مرکزی وزارت کے سکریٹری اندیور پانڈے، راجستھان حکومت کی چیف سکریٹری اوشا شرما جی-20 کے شرپا امیتابھ کانت خطاب کریں گے۔
پہلے دن خواتین -20 اختراعات، مشن ڈیجیٹل خواتین، مالیاتی اور ڈیجیٹل خواندگی اور ہنر مندی کے پروگراموں کا آغاز بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ راجستھان محکمہ سیاحت کی جانب سے آرٹ ورکشاپ، ثقافتی شام کا انعقاد کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ خواتین-20 (ڈبلیو-20) جی-20 کا سرکاری گروپ ہے جس کا قیام صنفی مساوات کے لیے ترکی کی صدارت میں 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کا بنیادی مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، خواتین کے حقوق کی وکالت کرنا اور ان کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم کرنا ہے، تاکہ وہ مساوات کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کرسکیں۔
جے پور میں منعقد ہونے والی میٹنگ کا موضوع ہے-’خواتین کی قیادت میں جامع ترقی اور پائیدار مستقبل کو رفتار دینے کے لئے خواتین کی غیر استعمال شدہ صلاحیتوں سے استفادہ کرنا‘‘۔